|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2023

وڈھ باڈڑی: قائد جھالاوان عوامی پینل میر شفیق الرحمن مینگل نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی تابناک تاریخ میں 6 ستمبر کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرت، عزم مصمم اورایثار و قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس دن ہماری پاک فوج کے افسران، سپاہیوں، بحریہ کے جوانوں اور فضائیہ کے شاہینوں نے غیورپاکستانی قوم کے شانہ بشانہ وطن کا دفاع کر کے دنیا پرثابت کیا کہ وہ ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا کہ پاکستان امن کا علمبردار ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ دنیا کو ادراک کرنا چاہئے کہ ہماری امن کی خواہش جنوبی ایشیاء کے عوام کی اقتصادی بہبود اورخوشحالی کیلئے ہے ہمیں امن کی خاطر اورآئندہ نسلوں کے تابناک مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ہماری پرعزم قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہیںانہوں نے کہاکہ 6 ستمبر کے اس موقع پر آئیے ہم سب اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کی تجدید کریں ۔

کہ اسی جذبے،عزم و استقلال، بے مثال جرت اور ناقابل تسخیر جذبے کے ساتھ پاکستان کے دفاع،اس کی سلامتی اور خودمختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کریں گے جس کا مظاہرہ 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں نے کیا ہے