|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2023

کوئٹہ:  بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن نے جامعہ کی سینڈیکیٹ کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر طلب کر کے ملازمین کے دیرینہ اور حل طلب مطالبات کو منظور کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر بلوچستان اور جامعہ کی انتظامیہ سینڈیکیٹ کا اجلاس بلا کر ہائوس ریکوزیشن ، یوٹیلٹی الائونس سمیت دیگر اہم نکات کی منظوری دیں ۔

یہ بات بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر نعمان خان ، جنرل سیکرٹری شمس الہدیٰ ، سینئر نائب صدر سہیل انور سمیت دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بیوٹمز کی سینڈیکیٹ کمیٹی کا اجلاس عرصہ دراز سے تاخیر کا شکار ہورہا ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بیوٹمز وہ واحد یونیورسٹی کے جس کے ملازمین کو ہائوس ریکوزیشن ادا نہیں کیا جارہا ،بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی اور اضطرا ب ہے۔

جس کی واضح مثال دو ہفتوں کے دوران چھ پروفیسرز کا جامعہ کو چھوڑ کر چلے جانا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بیوٹمز ملازمین کو یوٹیلٹی الائونس، آرڈرلی الائونس سمیت دیگر مراعات کی منظور ی بھی صرف سینڈیکیٹ سے رہتی ہے لہذا گورنر بلوچستان اور جامعہ کی انتظامیہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر بیوٹمز کی سینڈیکیٹ کا اجلاس بلا کر اس میں سابق وائس چانسلر کی غیر قانونی مراعات کے خاتمے ، ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز کی ادائیگی سمیت دیگر اہم نکات کو منظور کیا جائے ۔