|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبران سابق ایم این اے میرروف مینگل سابق ایم پی اے میراکبرمینگل چیئرمین جاویدبلوچ نے گزشتہ روزوڈھ میں نشانہ وار حملہ میں اسکول ٹیچرجاویدلہڑی کی بہیمانہ وبزدلانہ قتل پرشدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وڈھ گزشتہ دوماہ سے آتش فشابناہوا ہے۔

جس میں ڈیتھ اسکواڈ کے مسلح جھتہ جو مسلسل شہری آبادی اورقومی شاہراہ پرپبلک ٹرانسپورٹ اورعوامی املاک کوجان بوجھ کرنشانہ بنا کراپنی بزدلی اور ناکامی کو چھپانے کی بزدلانہ سہارا لے رہاہے۔

جس پر حکومتی سردمہری ومجرمانہ خاموشی قابل تشویش ہے ان حالات میں بہتری کی امیدرکھنا بھی وقت کاضیا ہوگا جب ڈیتھ اسکواڈ ہی وزارت داخلہ بن جائے تووہ کس طرح اپنے انسان کش مسلح جھتہ یاجھالاوان وڈھ میں قائم ڈیتھ اسکواڈ کیسرغنہ وان کے انسانی ازیتی ٹھکانوں کاقلعہ قمہ کریں کیونکہ نوجوان باصلاحیت اسکول ٹیچرجاویدلہڑی کاسفاکانہ بزدلانہ قتل پر مقامی انتظامیہ اوراعلی حکام کاموقف تک سامنے نہ آنا ریاستی اداروں کی ڈیتھ اسکواڈ کی براہ راست معاونت کی نشاندہی ہے ۔

کرتاہے کہ محسن تعلیم وشعورجوخود کوسماج میں ایک مقدس پیشہ سے وابستہ رکھالیکن حسب سابقہ روایت ایک چراغ جوعلمی زانت بڑھارہاتھاجہالت ودہشت گردی کا بھینٹ چڑھا شعوری وسماجی اورسیاسی خدمات نوخوانوں کیلئیباعث تکلیدہیں جاویدلہڑی نے مشرف رجیم میں سخت دشوارگزار اذیت برداشت کی کال کوٹڑی خود اوراس کے بھائی پراس سے پہلے قاتلانہ حملے ہوئے اس سماج کے اندرسفاکیت پسندجہالت قوم دشمن عمل نے ایک مہذب پیشہ سے وابستہ قومی اثاثہ کی چراغ گل کردیا ۔

جاوید لہڑی کی شہادت مقامی انتظامیہ کی نااہلی ہے انہوں جاویدلہڑی کی فیملی سے دلی ہمدردی ہے ورتعزیت کااظہارکرتے ہوئے اس کی تحقیقات اورقاتلوں کوگرفتارکرکے کٹہرے میں لاکرکھڑاکرکے اپنی انتظامی وانسانی کرداراداکرنیکامطالبہ کیا