|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2023

کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوے نالے کے پانی سے کاشت کی گئی سبزی تلف کردی اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر )عبداللہ بن عارف نے محکمہ فوڈ کے عملے کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سبزل روڈ پر بڑے پیمانے پر کاشت کی گی گوبھی تلف کردی ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ بن عارف کاکہنا تھا کہ ہیکڑوں پر مشتمل اراضی پر کاشت کی گئی سبزیوں کونالوں کے پانی سے سیراب کیا جارہاتھا۔

انہوں نے کہا کوئٹہ شہراوراس سے ملحقہ تمام علاقوں میں کاشت کی جانے والی سبزیوں کو چیک کریں گے نالوں کے پانی سے سبزیاں کاشت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جایگی ان کا کہنا تھا کہ گندے پانی سے کاشت کی جانیوالی سبزیاں خطرناک بیماریاں پھیلانے کے سبب بن رہی ہیں۔