|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2023

گوادر : گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(جیڈا)میں پہلی بارمچھلیوں کی غذا کی پروٹین کی صنعتی پلانٹ پر کام کا آغاز کردیا ۔

صوبائی نگران وزیر صنعت و حرفت پرنس علی بلوچ اور سیکرٹری صنعت و حرفت بلوچستان ڈاکٹر محمد اکبر حریفال کی خصوصی دلچسپی سے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں پہلی مرتبہ مچھلیوں کی پروٹین کی صنعتی پلانٹ لگانے کے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر وقاص احمد لاسی کی نگرانی میں صنعتی پلانٹ کیلئے قبضہ معروف صنعتکار حاجی شہزادہ صاحب کے حوالے کر دیا ۔

منیجنگ ڈائریکٹر وقاص احمد لاسی کا کہنا ہے کہ گوادر اورجیڈا کیلئے یہ فخر کی بات ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے صنعت کار اب گوادر کا رخ کر کے کام کرنے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ جیڈا میںصنعتی پلانٹ لگنے سے یہاں مقامی لوگوں کیلئے ناصرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

بلکہ گوادر کی مچھلی کو بہتر طریقے سے ملک و بیرون ملک امپورٹ کیا جا سکے گاانہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے صنعتکاروں سے رابطے جاری ہیں کہ وہ گوادر آ کر سرمایہ کاری کا آغاز کر سکیں۔