|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2023

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی حکومت پاکستان کی تجویز مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق صارفین کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے حکام کے درمیان رابطہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی تجویز مسترد کر دی تاہم 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والےصارفین سے بلز قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلز قسطوں میں وصول کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، اس اقدام سے تقریباً 40 لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے جبکہ 400 یونٹ تک ریلیف کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہو سکتے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام پر بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ریکوری بہتر بنانے پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں بھی 45 سے 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا، گیس ٹیرف میں اضافہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے۔