|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2023

لورالائی: ملی شہید کو سچ بولنے اور محکوم قوم کے حقوق مانگے پر شہید کیا گیا ہمارا شروع سے مطالبہ ہے کہ ملی شہید کی موت کی تحقیات اقوام متحدہ کا ادرا کرئے اپنے پلیٹ فارم سے کرکے قاتلوں کو منظر عام پر لائے انکی شہادت اور حق گوئی اور محکوم قوموں کے حقوق مانگے کی گواہی انکے جنازے میں پاکستان کی عوام گلت سے لیکر کشمیر گوادر سے لیکر سندھ،خیبر پختونخوا،سرائیکی اور پنجاب کی محکوم اقوام کی شرکت تھی۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محکوم قوم کے حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے نواب ایاز خان جوگیزئی کے بیان جسمیں انہوں نے کہا ہے کہ ملی شہید کے 7 قاتلوں کا مجھے علم ہے مضحکہ خیز کرار دیاآج استعماری قوتوں کے خلاف باتیں کرنے والے استعماری قوتوں کی گود میں بیٹھے ہیں۔

آج کی شمولیتوں پرگراموں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عوام ملی شہید خان عثمان خان کاکڑ کی سیاسی سوچ وفکر اور افکار کے خواہاں ہیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پشتون محکوم قوم کے حقوق حاصل کرنے کے لئیے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محکوم قوم کے حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے پشتون قوم کے حقوق اور وسائل پر کسی کو قابض نہیں ہونے دینگے پشتون قوم کو اپنے حقوق کے لئیے مذید متحد ہوکر حقوق اور وسائل پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف ایک ہونا ہو گا ۔

یہ بات پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیرمین خوشحال خان کاکڑ نے لورالائی میں کوہار یونٹ کلی نگانگ میں ضلعی معاون سکیرٹری ملک نصیب خان اوتمانخیل کی رہائش گاہ پر درجنوں افراد کا مختلف تنظیموں سے مستعفی ہو کر پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کہا ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پشتون قوم میں شعور آچکا ہے۔

اور اچھے اور برے کی تمیز بخوبی کر سکتے ہیں ہمارے علاقوں کی معدنیات پر غیرلوگوں کو لا کر مسلط کیا جارہاہے اور علاقہ کے لوگوں کو دست گریباں کیا جا رہا ہے جسکو ہم کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکوم قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنا کر پارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں تقریب سے ضلعی معاون سکیرٹری ملک نصیب خان اوتمانخیل نے تقریب میں شرکت کرنے اور پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کراس پروگرام میں شامل ہو کر ہماری حوصلہ افزائی کی پروگرام کے آکر میں ملک نصیب اوتمانخیل کی جانب سے مہمانوں کو عشائیہ دیا۔