|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2023

قلات: جمعیت علما اسلام کے رہنما سید آغا حِفظ الرحمن شاہ ، حافظ محمد قاسم لہڑی، عتیق الرحمان شاہ و دیگر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت قلات میں مختلف کیٹگریز پر حالیہ بھرتیوں میں حقدار قابل اور ٹیکنیشن امیدواروں کی حق تلفی کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہے۔

جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ان پوسٹوں پر سفارشی بنیادوں پر ڈی ایچ او قلات نے بھرتی آرڈرز جاری کرکے میرٹ کو مکمل پامال کیا کوئی میرٹ لسٹ آویزاں نہیں کیا گیا ان پوسٹوں پر تعینات ہونے والے چوری چپکے حاضری رپورٹ کرکے چلے جاتے ہیں کسی کو معلوم نہیں امیدواروں کے آرڈرز جاری کرکے حقدار امیدواروں کی حق تلفی کی گئی ۔

دوسری جانب ڈی ایچ او قلات اپنے فیملی کے لوگوں کو ڈبلیو ایچ او یونیسیف کے ذریعے جاری پروگرام ای پی آئی اور لیشمینیا پروگرام میں شامل کیا ہے ۔

جبکہ لیشمینیا فوکل پرسن کا تعلق بھی ضلع پنجگور سے ہے جوکہ قلات کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہے حکومت کی جانب سے 50% پروموشن کوٹہ و لواحقین کے کوٹے پر بھی ڈی ایچ او قلات نے پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ تعاون نہ کرکے انکی حق تلفی کی، صوبے کے باقی اضلاع کے پیرا میڈیکل اسٹاف کے پروموشن کوٹے پر عملدرآمد ہوا مگر مذکورہ آفیسر کی نا اہلی کی وجہ سے قلات کے ملازمین محروم ہوگئے ۔

انہوں نے کہا کہ میں ان امیدواروں سے اپیل کرتا ہوں کہ جو حقدار ہے اور انکو مسترد کرکے انکی حق تلفی کی گئی ہے پیرا میڈیکل اسٹاف سے رابطہ کرکے اپنے اسناد و ضروری کاغذات ہمراہ لائیں اور جس دن ہم احتجاج کرینگے وہ بھی ہمارے ساتھ آکر اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرے ہم انکے جدوجہد میں بھر پور ساتھ دینگے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان حکومت بلوچستان و سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا کہ ڈی ایچ او قلات کا فی الفور تبادلہ کیا جائے پروموشن کوٹہ و لواحقین کوٹہ پر عدم تعاون و حالیہ پوسٹوں پر میرٹ کی پامالی پر ہم عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم جلد پریس کانفرنس کرکے ڈی ایچ او کے خلاف آئندہ کا احتجاجی شیڈول بھی جاری کرینگے جس میں ریلی جلسے و احتجاجی مظاہرے شامل ہونگے۔