|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2023

نصیرآباد:  ضلع نصیرآباد کے علاقے منگولی پولیس تھانہ کی حدود جمعہ ڈیپ کے قریب مسلح افراد زیر تعمیرسڑک کے چوکیدار کو اغواء کرکے لے گئے۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ پولیس منگولی کی حدود جمعہ ڈپ کے روڈ کا کام زیر تعمیر ہے وہاں پر مامور چوکیدار 22سالہ غلام قادر کواغوا کر کے لے گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔