|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2023

اورماڑہ: ساحلی شہر اورماڑہ میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف خواتین کا تحصیلدار آفس کے سامنے احتجاج، میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران بھی موجود، کیسکو حکام کو فوری طلب کیا جائے، عوام کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گوادر کے تحصیل اورماڑہ میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف عورتوں کی بڑی تعداد تحصیلدار آفس کے سامنے جمع ہوئی۔

عوام نے بجلی کی عدم فراہمی کے متعلق کیسکو حکام کو فوری طلب کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر تحصیلدار نور خان بلوچ نے گرڈ انچارج اختر جماعت کو رابطہ کر کے آفس طلب کر لیا۔ْ

گرڈ انچارج اختر جماعت کا کہنا ہے کہ مین ٹرانسمشن لائن میں متعدد ٹاورز پر ڈیسک پنکچر ہونے کی وجہ سے شہر میں بجلی فراہمی رات کے اوقات تعطل کا شکار ہیگرڈ انچارج نے عوام کو یقین دہانی کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرانسمشن لائن پہ ڈیسک تبدیلی کا کام شروع ہو چکا ہے مزید بتایا کہ فالٹس کی تعداد زیادہ ہونے سبب کام کی تکمیل میں ایک دن سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

تاہم کل تک شہر کی بجلی مکمل طور پر بحال کردی جائے گی دریں اثناانجمن تاجران کے وفد نے صدر بابا فہیم کی سربراہی میں تحصیلدار نور خان بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اسی اثنا میں تحصیلدار نور خان بلوچ نے اورماڑہ گرڈ اسٹیشن انچارج اختر جماعت کو بھی آفس طلب کرلیاملاقات میں بجلی کی طویل دورانیے لوڈ شیڈنگ اور غیر معمولی بندش کے متعلق بات چیت کی گئی۔

کیسکو آفیسر اختر جماعت کا کہنا ہے کہ مین ٹرانسمشن لائن میں متعدد مقامات پر فالٹس کے سبب بجلی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔تاہم انجمن تاجران کے وفد نے شہر میں بجلی کی غیر معمولی بندش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دو دنوں میں بجلی کے مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو ہم اپنے سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔اس دوران چیئرمین میونسپل کمیٹی محفوظ بلوچ، وائس چیئرمین سلیمان دولت، ترجمان مہم جان پینل ظریف مدنی سمیت دیگر معززین و معتبرین بھی موجود رہے۔