|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2023

اوتھل: ژوب تھانے کی حدود سے اغوا ہونے والی لڑکی ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ نے کامیاب کاروائی کرکے بازایاب کرکے دو اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔

لسبیلہ پولیس کے ترجمان کی پریس رہلیز کے مطابق اوتھل پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک لڑکی کو پولیس تھانہ ڑوب کی حدود سے تقریباً چار، پانچ سال پہلے اغواء کاروں نے اغواء کرنے کے بعد اوتھل تھانہ کی حدود اوڑکی میں قید کرکے رکھا ہوا ہے۔

اس مصدقہ اطلاع پر ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر SHO اوتھل جان محمد جاموٹ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو اغواء کار عبدالستار مندوخیل اور عبدالغفار مندوخیل پسران جہانگیر سکنہ ڑوب حال اوڑکی اوتھل کو گرفتار کرکے مغویہ لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔

ملزمان پولیس تھانہ ژوب کو مقدمہ نمبر 84/2018 بجرم 365-452-34 ت/ پ میں مطلوب تھے۔اوتھل پولیس نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گرفتار ملزمان اور بازیاب ہونے والی لڑکی کو مزید کارروائی کے لئے ژوپ پولیس کے حوالے کردیاجو مزید تفتیش کرے گی۔