|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان میں کیسکو نے صوبے میں بجلی چور وں کے خلاف گرینڈآپریشن کا آغاز کردیا ،بجلی چوروں اور نا دہندگان کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں،نوشکی ، پشین ، خانوزئی اور لورالائی میں 67بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع کرکے برقی آلات ضبط کرلئے گئے ۔

ایف آئی آر کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کر ادی گئیں۔ کیسکو چیف عبدالکریم جمالی نے بتایا کہ خضدار میں50نادہندگان کے کنکشنز منقطع کر دئے گئے ۔

بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر سبی میں8 جبکہ لورلائی میں 4ٹرانسفارمرز بھی اتار دئے گئے،نوشکی ،پشین ، خانوزئی اور لورالائی میں 67بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع اور برقی آلات ضبط کرلئے گئے جبکہ ان بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کر ادی گئیں۔

عبدالکریم جمالی نے بتایا کہ کوئٹہ میں تقریبا 2کروڑ 30لاکھ کا نادہندہ سیمنٹ فیکٹری اور 44لاکھ کا نادہند ایک آئس فیکٹری کے کنکشنز بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئے گئے ہیں ۔