|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2023

کوئٹہ: محکمہ واسا حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں کوئٹہ شہر میں غیر قانونی ٹیوب ویلوں اور واسا کے ناہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے واسا افسران پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی گئی ۔

جو غیر قانونی ٹیوب ویلوں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریگی ٹاسک فورس سہیل انجم ڈائریکٹر ریوینیو محمد بنی ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ہمایوں خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اور داد محمد لینڈ ایکوزیشن اسسٹنٹ پر مشتمل ہے جبکہ متعلقہ علاقوں کے ریوینیو آفیسر اور اسسٹنٹ انجینئر ٹاسک فورس کی معاونت کرینگے۔