|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2023

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور محکمہ صحت کے درمیان مذاکرات کامیاب ، تینوں میڈیکل کالجز کے ڈیمانسٹریٹرز پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قوانین کے مطابق صرف میڈیکل کالجز میں ٹیچنگ کی سرگرمیاں ہی انجام دیں گے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے سروسز بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا میڈیکل کالجز کے پرنسپلز کی طرف سے ڈیمانسٹریٹرز کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈیوٹیز دینے کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہوئے جو کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قوانین کے بھی خلاف تھا جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے اس غیر قانونی عمل کے خلاف میڈیکل کالجز میں تعلیمی سرگرمیوں سے بائکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

محکمہ صحت نے لورالائی میڈیکل کالج کی انتظامیہ کی طرف سے ڈیمانسٹریٹرز کی غیر قانونی تنخواہوں کی کٹوتی کو واپس تمام ڈیمانسٹریٹرز کو ریلیز کرنے پر حامی بھر کے متعلقہ پرنسپل اور ڈسٹرکٹ خزانہ کو احکامات جاری کر دیے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مطالبے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے پر سیکرٹری صحت کے مشکور ہیں اور ان کے ان تمام اقدامات پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو محکمہ صحت کی بہتری کیلئے اٹھائے جائیں گے ۔