|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے زیراہتمام آج صوبے بھر میں ملک کے اندر الیکشن کے تاریخ میں تاخیر ملک آئینی بحران لاقانونیت کرپشن مہنگائی جوڈیشری کے اندر کرپشن اقرباء پروری لاقانونیت بجلی پٹرول کی قیمتوں اضافے کے خلاف عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔

بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں کہا کہ ملک اس وقت شدید معاشی سیاسی بحران کا شکار ہے عدالتوں سے عوام کا اعتماد اٹھتا ہے ملک میں لاقانونیت عروج پر ہے کرپشن اقرباء پروری بیڈ گورننس کی وجہ ادارے تباہی کی جانب گامزن ہے ملک بھر سے سیاسی کارکنوں وکلاء کو غیر قانونی طور گرفتار کرکے لاپتہ کیا جارہا ہے۔

عدالتیں عوام کو انصاف دینے میں ناکام ہوگئی ہیں ملک میں احتساب چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کا سرکاری اداروں سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے۔

بلوچستان بار کونسل ملک بھر سے اربوں روپے کے اثاثہ جات بنانے والے ججز جرنلز بیوروکریٹ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے ۔بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل کے کال پر آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا ۔

بیان میں کہا کہ موجودہ سیاسی معاشی بحران کا واحد ملک کے اندر بروقت صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہے جب تک ملک کے اندر حقیقی معنوں میں غیر منصفانہ انتخابات منعقد نہیں ہونگے اقتدار حقیقی معنوں منتخب نمائندوں کے حوالے نہیں کی جاتی صورتحال ابتر سے ابتر ہوتا جائے گا ۔

بیان میں کہا کہ موجودہ دور میں عام عوام کسان مزدور چھوٹے طبقے کے ملازمین کی حالت ابتر ہے کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان حال ہے۔

ملک میں احتساب کا فقدان ہے کرپشن اقرباء پروری لاقانونیت میرٹ کی پامالی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے تمام سرکاری نجی اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر ملک میں صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے اور اقتدار منتخب نمائندوں کے حوالے کی جائے۔

بیان میں کہا کہ وکلاء نمائندگان ملک بھر میں آئینی بحران کے خلاف تحریک چلائیں گے۔