|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2023

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار پولیس نے چینی اور کھاد کی اسمگلنگ ناکام بنا دی،

کارروائی کے دوران 50 کلو گرام چینی کی 240 بوریاں، یوریا کھاد کی 70 بوریاں اور زرعی ادویات کے کاٹن برآمد کر لیے،

گزشتہ رات دیر سے جیکب آباد سندھ کے راستے لوڈر رکشوں کے ذریعے چینی کی بڑی کھیپ اور ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے کھاد بلوچستان لائی جا رہی تھی،٫

سندھ بلوچستان کے سرحدی پولیس چیک پوسٹ پر ڈیرہ اللہ یار پولیس نے رکشوں اور ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لیکر تھانے پہنچائے،

رکشوں سے 50 کلو گرام چینی کی 240 بوریاں اور ٹریکٹر ٹرالی سے 70 بوریاں یوریا کھاد 60 سے زائد کاٹن زرعی ادویات اور سیڈ کے تھیلے برآمد کر لیے،

پولیس نے رکشہ ڈرائیوروں اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور سمیت کھاد اور زرعی ادویات لے جانے والے مقامی زمیندار کے منشی کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی، انجمن تاجران ڈیرہ اللہ یار کے عہدیداروں عبدالحمید ہانبھی اور محمد انور ابڑو نے صحافیوں کو بتایا کہ چینی اسمگلنگ کی نہیں بلکہ شہر میں مقامی تاجروں کی دکانوں کے لیے لائی جا رہی تھی،

سندھ سے ٹرکوں کے ذریعے بلوچستان میں چینی کی ترسیل پولیس نے روک رکھی ہے جسکے باعث لوڈر رکشوں کے ذریعے چینی ڈیرہ اللہ یار لائی جاتی ہے،

ادھر کھاد لے جانے والے منشی اسحاق کھوسہ نے بتایا کہ کھاد اور زرعی ادویات سمیت سیڈ زرعی زمینوں کے لیے صحبت پور لے جا رہے تھے کہ پولیس چیک پوسٹ پر ڈیرہ اللہ یار پولیس نے روک دیا اور ٹریکٹر ٹرالی سمیت کھاد، زرعی ادویات اور سیڈ تھانے پہنچائے گئے ہیں۔