ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میں بارش رکنے کےبعد پاکستان اور بھارت کا میچ شرو ہوگیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونےوالا میں 50،50 اوورز کا ہی ہوگا جس میں بھارتی ٹیم نے 25 ویں اوور سے کھیل کا آغاز کیا ہے۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچتے ہی موسلا دھار بارش شروع ہوگئی تھی اور صبح سے وقفے وقفے سے بارش کے باعث گراؤنڈ کو بار بار کور کرنا پڑا۔
بتایا جارہا ہے کہ کولمبو میں آج سارا دن وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔
گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔