|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2023

ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی کی نگرانی میں فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی شہر کے اندر دودھ ، گوشت،فروش اور فوڈ پوائینٹس کے خلاف کاروائی کئی دودھ فروش دکانیں بند کرکے فرار ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اجمل خان مندوخیل کی نگرانی میں فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے ڈیرہ مراد جمالی کے مین بازار کے اندر دودھ ، گوشت ، مچھلی،سبزیکی دکانوں پر اچانک چھاپے مارکر چیک کیا گیا جہاں پر صفائی کی ابتر صورتحال ہونے پر انہیں بھاری جرمانے عائد کردیے۔

دودھ کا کاروبار کرنے والے کئی دکاندار اپنی دکانوں کو تالے لگا کر فرار ہوگئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اجمل خان مندوخیل اور فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم کا کہنا تھا کہ گوشت ، مچھلی، دودھ فروشوں اور فوڈ پوائینٹس پر صفائی کی مکمل صورتحال انتہائی ابتر ہونے کی وجہ سے جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ آخری وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوشت فروش جانوروں کا گوشت ڈھک کر رکھیں اور اپنے دکانوں پر جالیاں لگائیں تاکہ جراثیم سے گوشت کو بچایا جاسکے انہوں نے کہا کہ دودھ فروش ملاوٹ کرنے سے بعض رہیں انہوں نے کہا کہ ملاوٹ اور صفائی نہ کرنے والے دکانداروں کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اسے عناصر مختلف بیماریاں پھیلا رہے ہیں جس کے لئے عوام بھی ہم سے اپنا تعاون جاری رکھیں اور ہماری ایسی کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گے۔