|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2023

کوئٹہ: نگران وزیر بلوچستان برائے کلچر نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے ملاقات کی ۔ملاقات میں سیکرٹری کلچر افئیرز منظور حسین اور ڈی جی سمیت باقی آفسران نے بھی شرکت کی اور دور دراز سے آئے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے اپنے ٹورزم سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا جس پر نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے ایکٹیوسٹس کو اعتماد میں لیا اور آئندہ ڈیمپارٹمنٹ کی جانب سے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

سیشن کے دوران بلوچستان کی مختلف ٹورزم سائٹس کو پروموٹ کرنے پر زور دیا گیا اور نوجوان سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس سے بھرپور تعاون کا اظہار کیا گیا۔نگران وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ ان کو ہر طرح کا تعاون فراہم کیا جائے گا ۔

صوبے میں کلچر اور ٹوریزم کو فروغ دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ۔بلوچستان ایک خوبصورت صوبہ ہے اور اس کی خوبصورتی اور مال و حقوق کی وجہ سے دنیا بھر میں اہمیت کا حامل ہے اور ہماری خواہش ہے کہ دنیا بھر کے ٹورسٹ یہاں کے ٹوریزم کے لئے آئیں اور ہمارے لئے ٹوریزم کے ساتھ ساتھ سرمایا کاری کے راستے بھی کھلے۔