|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2023

تربت : بمند اور بل نگور کے کالجز کی بلڈنگ کا کام مکمل نہ کرنے والے دو ٹھیکیدار سابق ایکسئن سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کیچ نے تربت میں کارروائی کرکے دو سرکاری ٹھیکیداروں کو ایک سابق ایکسئن سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ محکمہ اربن اینڈ پلاننگ کیچ کے سابق ایکسیئن عبدالحمیدکو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جبکہ ٹھیکیدار علی اور نزیر احمد کو بھی گرفتار کرلیاگیا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ ایکسیئن اور دونوں ٹھیکیداروں کو ایک ہفتہ قبل گرفتار کرلیاگیا اور اِن پر بل نگور اور مند کے کالجز کی بلڈنگ کے تعمیراتی کام کو مکمل نہ کرنے اور کرپشن کے الزامات ہیں۔