|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2023

پنجگور:  ایرانی تیل کے کاروباری پوائنٹ کو پاکستان کی جانب سے بند کردیا گیا ہے ایرانی حکام نے خود کو بری الزمہ قرار دے دیا ہے ۔

با وثوق ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے پنجگور سمیت مکران کے دیگر تیل کے کاروباری پوائنٹ ہماری طرف سے کھولے ہیں۔

لیکن پاکستانی حکام کی جانب سے بند کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں پنجگور کے کاروباری سیاسی سماجی شخصیت نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جاری احکامات سے بلوچستان ایک بار پھر تباہی کی جانب گامزن ہوگی۔

جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے غریب کاروباری لوگ متاثر ہونگے بلکہ دونوں اطراف میں سے زیادہ بلوچستان کے لوگ بے روزگار ہونگے بے روزگاری کی وجہ سے بلوچستان سمیت ملک بھر کے حالات پر منفی اثرات پڑیں گے لہٰذا زمہ داران اس فیصلے پر نظر ثانی کریں