|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2023

ڈیرہ اللہ یار : ڈیرہ اللہ یار میں تیز رفتار کوچ نے پیدل جانے والے افراد کو کچل ڈالا، المناک حادثے میں خاتون اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ پر تبلیغی مرکز کے سامنے ڈیرہ مراد جمالی سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ نے پیدل جانے والے افراد کو کچل ڈالا، المناک حادثے میں خاتون اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد اقبال، خاتون سبحانہ بی بی اور ایک سالہ بچہ عاصم شامل ہیں۔

حادثے کے بعد مسافر کوچ کا ڈرائیور کوچ سمیت جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا ہے۔