|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2023

کوئٹہ: کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرلیاگیا۔

بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیاں پرانی مردم شماری پر کی گئی،الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد آئندہ 3سے 4روز میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔

حلقہ بندیوں کے تحت کوئٹہ کو چار زون (ٹاون میونسپل کارپوریشن)میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹی ایم سی میں زرغون ، چلتن، تکتو اور سریاب زون شامل ہے چار ٹی ایم سی کے 172 یونین کونسل کے 641 وارڈزپر بلدیاتی انتخابات ہونگے زرغون میں 46یونین کونسل اور 161وارڈز، چلتن میں 46یونین کونسل اور 173وارذ لو شامل کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق تکتومیں 42یونین کونسل اور 162وارڈز، سریاب میں 38یونین کونسل اور145وارڈز شامل ہے۔

کوئٹہ میں بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد دیہی علاقوں کو ختم کرکے شہری علاقوں میں تبدیل کردیا گیا ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی سطح پر مئیر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگا کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے 35اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا عمل ایک ماہ قبل مکمل ہوچکا ہے کوئٹہ میں حلقہ بندیاں اور بلدیاتی ایکٹ مین ترمیم نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات التوا کے شکار ہوئے۔