|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2023

قلات : جمعیت علما اسلام کے رہنما سید آغا حِفظ الرحمن شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت قلات میں میرٹ کی پامالی کے خلاف کل بروز بدھ (ڈی ایچ او) آفس کے سامنے دھرنا دیاجائیگا اور ڈی ایچ او آفس کو تالا لگاکر بندکردیاجائیگا۔

محکمہ صحت قلات میں مختلف کیٹگریز پر حالیہ بھرتیوں میں حقدار قابل اور ٹیکنیشن امیدواروں کی حق تلفی کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہے۔

جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ان پوسٹوں پر سفارشی بنیادوں پر ڈی ایچ او قلات نے بھرتی آرڈرز جاری کرکے میرٹ کو مکمل پامال کیا کوئی میرٹ لسٹ آویزاں نہیں کیا گیا ان پوسٹوں پر تعینات ہونے والے چوری چپکے حاضری رپورٹ کرکے چلے جاتے ہیں کسی کو معلوم نہیں امیدواروں کے آرڈرز جاری کرکے حقدار امیدواروں کی حق تلفی کی گئی۔

دوسری جانب ڈی ایچ او قلات اپنے فیملی کے لوگوں کوڈبلیو ایچ او و یونیسیف کے زریعے جاری پروگرام ای پی آئی اور لیشمینیا پروگرام میں شامل کیا ہے۔

جبکہ لیشمینیا فوکل پرسن کا تعلق بھی ضلع پنجگور سے ہے جوکہ قلات کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہے۔

حکومت کیجانب سے 50% پروموشن کوٹہ و لواحقین کے کوٹے پر بھی ڈی ایچ او قلات نے پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ تعاون نہ کرکے انکی حق تلفی کی، صوبے کے باقی اضلاع کے پیرا میڈیکل اسٹاف کے پروموشن کوٹے پر عملدرآمد ہوا مگر مذکورہ آفیسر کی نا اہلی کی وجہ سے قلات کے ملازمین محروم ہوگئے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں میرٹ کی پامالی کے خلاف کل بروز بدھ (ڈی ایچ او) آفس کے سامنے دھرنا دیاجائیگا اور ڈی ایچ او آفس کو تالا لگاکر بندکردیاجائیگا