|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2023

قلات: قلات کے بیروزگار نوجوانوں کی دو ہفتوں سے جاری علامتی بھوک ہڑتال ختم، قلات سے کوئٹہ لانگ مارچ کا آغاز، وزیراعلی ہاوس کے سامنے احتجاج کا اعلان،۔

تفصیلات کے مطابق قلات میں حالیہ بھرتیوں میں مختلف پوسٹوں پر تعیناتیوں کی میرٹ لسٹ کی عدم فراہمی، اقلیتی و معذور کوٹوں پر دوسروں کی بھرتی، میرٹ کی پامالی و دیگر مسائل پر قلات ڈی سی آفس کے سامنے بیروزگار نوجوانان و سیاسی جماعتوں کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ 14 دن جاری رہا جس کے بعد منگل کے روز بیروزگار نوجوان و سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور خواتین کے ہمراہ مختلف محکموں میں میرٹ کی پامالی کے خلاف کوئٹہ کیجانب لانگ مارچ کا آغاز کیا لانگ مارچ میں کی قیادت حاجی عبدالواحد پندرانی کررہے ہیں ۔

جبکہ انکے ہمراہ مولوی منیر احمد میر صدام حسین لہڑی اسرار اللہ ساسولی فضل اللہ اور خواتین بھی شامل ہے۔

قافلہ کوئٹہ کی جانب روانہ ہوا انکا کہنا ہے کہ ہم نے 14 دن بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا لیکن انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی اب ہم حقوق کے حصول کیلئے کوئٹہ کیلئے نکلے ہیں عوام کے حقوق پر کسی کو سودا بازی نہیں کرنے دینگے انکے حقوق لیکر آئینگے ہمیں بھرتیوں کی میرٹ لسٹ فراہم کیجائے اب نہیں فراہم کیجارہی تو واضح ہیکہ میرٹ کی پامالی ہورہی ہے ہم عدالت عالیہ کا دروازہ کٹکھٹائیں گے انشاء اللہ کامیابی حق اور سچ کی ہوگی جب تک مطالبات منظور نہ ہونگے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔