|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2023

کوئٹہ; آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری کی کال پر بجلی وگیس بلوں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور مہنگائی کیخلاف ایپکا کوئٹہ کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی میں ایپکا کوئٹہ کے 57 یونٹس کے عہدیداران وممبران ایپکا کوئٹہ کے کابینہ کے ارکان صوبائی عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

احتجاجی ریلی کی قیادت ایپکا کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری نے کی جبکہ ریلی کی نگرانی ایپکا کوئٹہ کے جنرل سکریٹری ارباب عبدالخالق کاسی نے کی احتجاجی ریلی کی شرکاء نے مہنگائی وبجلی بلوں میں اضافے کیخلاف بینرز وپلے کارڈ اٹھاے تھے۔

جن میں مطالباتی نعرے درج تھے ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوے ایپکا کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری ایپکا کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ارباب عبدالخالق کاسی ایپکا کے مرکزی نائب صدر بور محمد بازئی صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علی نواز شاہوانی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ارشاد حسین محمد عارف مینگل اورریڈ ورکرز فرنٹ کی جنرل سیکرٹری کریم پرھارنے خطاب کرتے ہوے کہاکہ حکمرانوں نے وطن عزیز کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔

آئی ایم ایف کی مرضی سے بجلی کے بلوں میں کمی کا کہنے والے ہمیں صاف کہ دیں کہ اب اس ملک میں حکمرانی عالمی اداروں کی ہے غریب اور چھوٹے طبقے کے ملازمین کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلے اشرافیہ کیخلاف کاروائی ناگزیر ہے مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ غریب اورتنخواہ دار طبقے کا جینا محال ہوچکا ہے ۔

لوگ غربت تنگدستی کے ہاتھوں بچوں سمیت خودکشی کرنے پر مجبورہو چکے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت مہنگائی سے سب سے زیادہ تنخواہ دار طبقہ متاثر ہے انہوں نے ملکی قرضوں پر کہاکہ مقتدر حلقوں کو چاہئے کہ جن حکومتوں نے قرضہ لیاہے ان حکومتوں میں شامل وزراء اور مشیران کی جائیدادیں ضبط کرکے ملکی قرضوں کو ادا کیا۔

جائے انہوں نے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر چینی مافیا اور ڈالر اسمنگلروں کی خلاف کارروائی کی خبروں کا خیرمقدم کرتے ہوے کہاکہ ملک کو دیمک کی طرح چاٹنے والے اسمگلروں اور سیاسی پیٹ پرستوں کا بے رحم احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 ضلعی صدر رحمت اللہ زہری نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت کو ائی ایم ایف کی جانب سے ٹاسک دیا گیا ہے کہ غریب اور نچلے طبقہ کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والے مراعات پینشن گریجویٹی لیو انکیشمنٹ اور دیگر مراعات کو ختم کرنے کا ٹاسک دیاگیا ہے جو کہ ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے ایپکا کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دے گی کہ وہ ملازمین کے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرے۔