|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2023

خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کے چیئرمین شفیق الرحمان ساسولی،جنرل سیکٹریری ڈاکٹر عمران میروانی،ڈپٹی میئر جمیل قادر زہری, زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان آغالعل جان احمد زئی, زمیندار ایکشن کمیٹی خضدار کے صدر عبدالوہاب غلامانی, انجمن تاجران کے صدر حافظ حمید اللہ محمد زئی ودیگرنے خضدار پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ۔

ا ہیکہ ضلع خضدار کے تمام سیاسی جماعتوں ، ٹریڈ یونین کا طویل جہد پر مشتمل معتبر ایک فارم ہے۔ گو کہ ہم سیاسی نظریات کے اعتبار سے مختلف جماعتوں کے نظریات کے تحت یہاں عوامی خدمت کر رہے ہیں ۔

لیکن اس شہر کے وسیع تر مفاد کے تحت یہاں کا کوئی اجتماعی مسئلہ ہم سب کا متفقہ مسئلہ ہوتا ہیاس پلیٹ فارم کا بنیادی مقصد ضلع خضدار کے تمام اجتماعی مفادات کا تحفظ، اس شہر کی تعمیر و ترقی، نوجوان نسل کی تربیت، تعلیم، صحت، امن و امان کی بحالی و دیگر جملہ مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان مسائل کا سد باب کرتا ہے۔

انہوں نے کہا اس پریس کانفرنس میں آپ کے متوسط سے اہل اقتدار کو یہاں کے چند اہم مسائل کی نشاندہی کرانا چاہتے ہیں سب پہلے یہ کہ یہ خطہ گزشتہ کئی ادوار سے حکومتی عدم توجہی کی وجہ بدتر انتظامی بحران کا شکار ہے، تعلیم یافتہ نوجوان، ہنر مند نوجوان در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے، غربت، بد امنی، بے روزگاری یہاں عام ہے۔۔

بد قسمتی یہ کہ ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے چند مفاد پرست حلقے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اس ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کو حق تلفی کرکے دیگر اضلاع کے لوگوں کو مختلف محکموں میں تعینات کر چکے ہیں۔

لہذا بزریعہ پریس کانفرنس ہم ضلع خضدار کے ان ایگزیکٹو آفیسران اور اسکے حکام بالا کو واشگاف الفاظ میں باخبر کرنا چاہتے ہیں۔

کہ ایسے کسی بھی آرڈر کی جو ائنگ ہرگز نہیں لی جائے کیوں کہ یہ عمل قانون کے خلاف یہاں لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ زنی ہے۔

بصورت دیگر تمام قانونی و جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے سخت سے سخت احتجاجی اقدامات سے گریز نہیں کیا جائیگا۔امن و امان کا مسلہ سنگین ہے، چوری ڈکیتی، گھروں میں روڈوں پہ لوگوں پر حملہ خوف اور اضطراب کا ماحول بن چکا ہے۔

امن و امان کی تشویشناک صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بہتر حکمت عملی کے ساتھ پائیدار امن بحال کی جائے۔اسی طرح منشیات کا بے دریغ استعمال تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے، گلی گلی محلہ محلہ فروخت اور استعمال ہو رہا ہے۔ اس کے سدباب کیلئے ہنگامی طور پر مسلسل سخت اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا صحت کے حوالے سے دیکھا جائے تو پورے ضلع میں چند ایک کے علاوہ ہیلتھ سینٹرز کی حالت ناگفتہ بہ ہے، ایک ٹیچنگ ہاسپیٹل ہے جس پر پوری ڈویژن کا بوجھ ہے۔

وہ بھی عدم سہولیات، کئی بنا پر مس مینیجمنٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے میسر سہولیات کے ہوتے ہوئے بھی صحیح معنوں میں یہاں کے لوگوں ڈلیور کرنے سے قاصر ہیضلع بھر کے بی ایچ یوزہ آرایچ سیز و دیگر تمام ہیلتھ کیئر سینٹرز کی بحالی، ٹیچنگ ہاسپینل کی صحیح معنوں میں مینیجمنٹ، ٹراما سینٹر اورلیبر ہاسپیشل کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔تعلیم ایک شعبہ ہے، کسی بھی قوم کی بقا کو دوام بخشنے کیلئے راستہ دکھانے کا زریعہ تعلیم ہے۔ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔

آدھے سے زائد ادارے بند ہیں۔ جو کھلے ہیں وہ نان فکشنل ہے۔ اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہے کہ کسی نے مکینزم کے تھرو ایمر جنسی بنیاد پر سروے کیا جائے اور حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے تمام مواروں کو فنکشنل کیا جائیاس کے علاوہ یہاں کے زمیندار اور کسانوں کے ضروریات سے جڑے محکموں کی متعصبانہ رویہ کسان اور زمینداروں کو بجلی گھادو دیگر زرعی سہولیات سے محروم رکھنا یہاں رہنے والے تمام لوگوں کے ساتھ نا انصافی اور انکا معاشی قتل ہے۔

زمینداروں اور کسانوں کی کھاد و دیگر ضروریات جو متعلقہ محکموں پر انکا قانونی حق ہے دیا جائیضلع خضدار میں نادرا کا ایشو ہے۔ چند علاقوں کے علاوہ کہیں میسر نہیں ہے جسکی وجہ سے لوگ خضدارکا رخ کرتے ہیں، اور یہاں ایک کام کرنے کے باوجود لوگ کور نہیں ہو پار ہے۔

مزید سینٹرز اور بالخصوص لیڈیز کیلئے الگ ڈیسک کا جلد قائم ہونا ضروری ہے۔بجلی جو کہ یہاں کا دیرینہ مسئلہ ہے بالخصوص سردیوں میں عام صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے موسم سرما آنے سے پہلے کیسکو انتظامیہ کا اس اہم مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کا بروقت حل نکالتے ہوئے صارفین کو مشکلات س بچانے کیلئے دیر پا اقدامات اٹھائیں۔مزید برآن کہ آپ کو معلوم ہو کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی صرف تنقید برائے تنقید نہیں۔

بلکہ تعمیری سوچ رکھتے ہوئے شہر کی فلاح و بہبود کیلئے تمام محکموں کے ساتھ ملکر مسائل کے حل کیلئے شانہ بشانہ کام کرنے کو ہمیشہ تیار رہی ہے۔ اب بھی تمام محکموں سے ہمہ وقت رابطے میں رہنے اور مسائل کے حل کیلئے انکے ساتھ قدم بہ قدم رہنے کیلئے دوستوں کو کمنٹیز کی شکل میں زمہ داریاں دی گئی ہیں۔ آل پارٹیز میں شامل تمام جماعتوں کے نمائندگاں کسی بھی غیر قانونی عمل کے خلاف اپنا آئینی و جمہوری حق استعمال میں لاتے ہوئے ہمیشہ میدانِ عمل میں ہونگےآخر میں یہ کہ ضلع خضدار کے انتظامی پوسٹس پر نئے تعینات ہونے والے آفیسران سے مشترکہ اجلاس منعقد کرکے۔

انہیں تفصیلی لکیت / ڈرافٹ میں ضلع کے تمام مسائل کی نشاندہی اور ممکنہ حل کی تجاویز دیئے جائیں گے۔ہم اہلیان خضدار کو اس پریس کانفرنس کے توسط سے یقین دلاتے ہیں کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اس شہر کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے بہتر حکمت عملی کے ساتھ ہر فورم پر نتیجہ خیز آواز اٹھائیگی۔