|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2023

کوئٹہ: صوبائی وزیرقانون و پارلیمانی امور و پراسیکیوشن امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے ۔

کہ نگران صوبائی کابینہ نے وزیراعلی میر علی مردان ڈومکی کی قیادت و چیف سیکرٹری شکیل قادر کی معاونت و سیکرٹری پراسیکیوشن غلام علی بلوچ کی عرق ریزی و سیکرٹری ایس اینڈجی اے ڈی بابر خان کاکڑ کی محنت لعل جان جعفر کی توجہ و صوبائی کابینہ کے ایک ایک ممبر شہزادہ احمد علی احمدزئی ،

ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی ،سردار اعجاز خان جعفر،زْبیر جمالی و شیخ محمود الحسن مندوخیل وڈاکٹر قادربخش بلوچ، امجد پرویز و جان اچکزئی، نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی و عمیرمحمد حسنیٰ وثانیہ و دانش لانگو ،اورآصف الرحمن کے تعاون میری تحریک پر بلوچستان کی تاریخ میں محکمہ پراسیکوشن کے 2003 میں ایکٹ کے دفعہ 15 کے تحت قواعد و ضوابط 2023 کی اتفاق رائے سے منظوری دے کر بیس سالہ تاریخ میں پہلی بار یہ سہرا اپنے سر سجا لیا ہے ۔

جو یہ ایکٹ 2003 بننے کے باوجود دو دھائیوں سے اس ایکٹ کے ماتحت کوء قواعد نہ ہونے سے محکمے میں من مانی کا راج اور پراسیکیوشن میں دقت و مسائل و مشکلات و دشواریاں پیش آرہی تھیں جس سے محکمہ کا ساکھ خراب ہورہا تھا۔

ایسے میں منگل 12 ستمبر 2023 کو صوبائی کابینہ کا محکمہ پراسیکیوشن کے قواعد ضوابط مجریہ 2023 کی منظوری صوبے کی تاریخ میں ایک سنگ میل و عدالتوں استغاثہ کی معاونت کو منظم و مربوط و آسان بنانے میں مدد گار ثابت ہونگے جس سے استغاثہ پر عوام کا اعتماد بڑھے گا عدالتوں میں قانون و انصاف کے تقاضے پورے ہوں تو ملزموں کو سزا سے کوئی نہیں بچا سکتا اور یوں لوگوں میں قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کا رْجھان بھی کم ہوگا۔