|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ حکومت کے انسداد منشیات، اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی اور اینٹی سمگلنگ آپریشن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔

ساتھ میں لاکھوں خاندان اقتصادی بدحالی اور بحران کا شکار ہونے کا اندیشہ بھی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل ذرائع روزگار پیدا کرنے کے لیے فوری طور پر ایک پالیسی مرتب کیا جانا چاہیے۔ بلوچستان میں سول اداروں اور انتظامی امور کی بہتری، اصلاحات، عوام کو ان کی بنیادی ضروریات و سہولیات سمیت وسیع تر مفاد عامہ کے لیے اشد ضروری ہے۔

کہ بی ایس ایس کیڈر کا مسئلہ فوری طور پر حل ہو۔ صوبائی سول سروس میں آپس کی لڑائی سے اداروں کی کارکردگی، شفافیت، گڈ گورننس، پروفیشنلزم اور سروس ڈیلیوری شدید متاثر ہو رہی ہے۔ اس لڑائی کا واحد حل صوبائی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد میں پوشیدہ ہے۔

مسائل کا وقتی حل آپریشن ہو سکتا ہے لیکن پائیدار و مستقل حل کے لیے ضروری ہے کہ اداروں کی کارکردگی میں اضافہ، گڈ گورننس میں بہتری، اکانٹیبیلٹی ، شفافیت اور کرپشن کا مکمل خاتمہ درست سمت میں درست وقت پر درست فیصلے سے ہی ممکن ہے۔

بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آج ایک بار پھر بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں منتخب حکومتوں اور صوبائی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے وزیراعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی سے فوری طور پر احکامات صادر فرمانے کی استدعا کرتی ہے۔

بلوچستان میں گڈ گورننس، شفافیت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے بی ایس ایس کیڈر کی منتخب ایسوسی ایشن نے بھر پور اقدامات اٹھائے اور ایسوسی ایشن ایک بڑے ادارے کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ نگران حکومت کی آئینی اختیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے شاف، غیر جانبدار اور آزادانہ انتخابات کے لیے افسران ہر ممکن اقدامات اور فیصلوں کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان کی آئینی ذمہ داری ہے۔

کہ منتخب صوبائی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کیے جائیں ۔

تاکہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جا سکے۔ یاد رہے سابقہ کابینہ اور سابق وزیرِِاعلی بلوچستان نے ایک ہفتہ کا وقت دیا تھا تاہم نگران وزیراعلی بلوچستان کی درخواست پر نو منتخب نگران حکومت کو بھی وقت دیا گیا لیکن حیرت اور تعجب کی بات ہے کہ اب تک کسی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے گئے۔ چیف سیکرٹری کو بھی تمام معاملات اور صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

لیکن کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی۔ امید ہے ایک ہفتے میں عمل درآمد ہوگا۔ بصورت دیگر ایسوسی ایشن سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔