|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2023

کوئٹہ: مستونگ کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کاروائی کالعدم تنظیم داعش کا بلوچستان میں اہم سرغنہ ہلاک ، مارے جانے والا دہشتگرد مولانا عبدالغفور حیدری، 2016میں وکلاء ، سراج الحق پر خودکش حملوں سمیت دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد غلام دین عرف شعیب مستونگ میں کسی تخریبی کاروائی کی منصوبہ بند ی کی غرض سے موجود ہے جس پر سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کے ممکنہ ٹھکانے کو گھیرے میں لیکر اسے سرینڈر کرنے کی تنبیح کی لیکن اس نے سرینڈر کرنے کے بجائے فورسز پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں غلام دین شاہوانی عرف شعیب مارا گیا ۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد داعش بلوچستان کا اہم رہنما ء تھا اس نے 2015میں وزیرستان میں ٹی ٹی پی سے ٹریننگ لینے کے بعد داعش میں شمولیت اختیار کی تھی ۔

ترجمان کے مطابق غلام دین عرف شعیب جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری،8اگست 2016میں وکلاء ،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ،سبی میلے ،کوئٹہ میں پولیس پر متعد د خودکش حملوں میں ملوث تھا، ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد مچھ میں کان کنوں کو ذبیح کرنے ،کوئٹہ مستونگ ،ڈھاڈر میں پولیس اور لیویز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا ۔