|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2023

کوئٹہ : کوئٹہ بار ایسوسیا یشن کے صدر ملک عابد کاکڑ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ، نائب صدر محمد عباس کاکڑ، نائب صدر سریاب جہانزیب مری، نائب صدر کچلاک نصیب اللہ آغا،

جوائنٹ سیکرٹری بلال احمد کاکڑ، فنانس سیکرٹری عبداللہ شیرانی ، لیبر سیکرٹری اسد اللہ اچکزئی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 7 ستمبر 2023ء کو منعقد آل پاکستان وکلاء کنونشن کی متفقہ طور پر منظور کردہ قرار داد ..

جس میں آئین کی پاسداری قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے ملک بھر کی بار ایوسی ایشنز 14 ستمبر بروز جمعرات ہڑتال کرین گی کی پر زور حمایت کی۔ انہوں نے آل پاکستان وکلاء کنونشن کی قرار داد کی روشنی میں 14 ستمبر جمعرات کو ہڑتال کرنے کا اعلان کیا۔