|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2023

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ محکمہ ریونیو کے مختلف آسامیوں کی بولی لگانا قابل مذمت ہے۔

مختلف ڈویژن میں آفسر شاہی خاندانی منصوبہ بندی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے لوگوں کو بھرتی کرنے لگے اس عمل سے بلوچستان کے مختلف علاقوں کے نوجوانوں کے ساتھ سراسر زیادتی کی مترادف ہے۔ سابقہ ایم پی ایز و دیگر سیکرٹری کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ریونیو کے مختلف آسامیوں کی سرعام بولی لگائی گئی۔

جہاں حق داروں کی حق تلفی کی گئی ہے بیان میں مزید کہا کہ نگران وزیراعلی، چیف سیکرٹری سے التماس ہے کہ محکمہ ریونیو کی آسامیوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے کر نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کا اضالہ کیا۔

جائیبدقسمتی سے بلوچستان کو لوٹنے کے لیے نہ صرف اسلام آباد بلکہ بلوچستان کے آفسر شاہی کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہیبی۔

این پی عوامی محکمہ ریونیو میں بے ضابطگیوں کی مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل کرتی ہے بصورت دیگر پارٹی مختلف زونز میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے احتجاجی مظاہروں سے کرپٹ حکمرانوں اور آفیسر شاہی کا گھیرا تنگ کریں گے اور بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی ہونے نہیں دیں گے ۔