|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2023

تربت: یوسی گوکدان کے مکینوں نے ڈی بلوچ، سی پیک روڈ کو بند کر دیا,تربت ٹو گوادر ، تربت ٹو کراچی شاہراہ بند, احتجاج میں خواتین ، مرد ،بوڑھے اور بچے شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر تربت کے یونین کونسل گوکدان میں گزشتہ تین روز سے بجلی بندش کیخلاف علاقہ مکین کیسکو کیخلاف سراپا احتجاج، علاقے کے مرد اور خواتین نے صبح 9 بجے سے تربت شہر ٹو کراچی و گوادر شاہراہ ڈی بلوچ روڈ بلاک کردیا،۔
علاقہ مکینوں نییواین ایکو بتایا کہ کیسکو کی جانب سے بغیر وجہ بتائے گوکدان کی بجلی گزشتہ روز بند کردیاہے، شدید گرمی میں لوگ صاف و ٹھنڈے پانی سے محروم ہیں۔

گھروں میں بچے اور بوڑھے ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ کیسکو اہلکار وقت پر بجلی کا بل قسط کرکے نہیں پہنچاتے ہیں۔ متعلقہ حکام بجلی بحال کرینگے اور بل ریکوری کیلئے میکنزم بنایا جائے ہم ہر ممکن تعاون کرینگے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیلدار شیرجان دشتی نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرکے بجلی بحال کرائی اور مظاہرین نے ٹریفک کیلئے روڈ کھول دیا۔