|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2023

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر مستقل بنیادوں پر چھاپوں کے ذریعے گیس چوری کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ گیس کی چوری ادارے کی UFG یا لائن لاسز کی ایک بنیادی وجہ ہے۔2017 میں اپنے قیام کے بعد سے، ‘آپریشن گرفت’ کے عنوان کے تحت، سوئی سدرن کے سیکیورٹی سروسز اینڈ کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشنز (SS&CGTO) ڈیپارٹمنٹ نے صنعتی، تجارتی، گھریلو سے کمرشل اور بلکہ گھریلو رجسٹرڈ صارفین کے خلاف 2,073 انسداد گیس چوری کی کارروائیاں کیں ۔

جبکہ صنعتی اور تجارتی غیر رجسٹرڈ صارفین کے خلاف 4,173 براہ راست چوری کی کارروائیاں کی گئیں۔

ان مختلف جرائم کے خلاف چھاپے مارے جاتے ہیں جس کے بعد بھرپور قانونی چارہ جوئی کی جاتی ہے

اور قصوروار پائے جانے والے افراد کو گیس (چوری کنٹرول اینڈ ریکوری) ایکٹ 2016 کے تحت سزا سنائی جاتی ہے۔

اس تمام عرصے کے دوران گیس چوروں کے خلاف 731 ایف آئی آر درج کی گئیں اور عدالتوں نے تقریباً 230 افراد کو سزا سنائی۔

اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں خصوصی طور پر بنائی گئی ۔
گیس یوٹیلیٹی کورٹس میں 380 فوجداری مقدمات کی سماعت جاری ہے۔حال ہی میں، سوئی سدرن نے غیر قانونی اور خطرناک سکشن بوسٹرز (کمپریسرز) استعمال کرنے والے صنعتی صارفین کے خلاف اپنی کوششیں بھی تیز کردی ہیں۔

گیس چوری کے خلاف اٹھائے جانے والے ان مسلسل اقدامات سے سوئی سدرن کو گیس چوروں سے 6.1 بلین روپے کی وصولی میں مدد ملی ہے. ان اقدامات سے کمپنی کے کل UFG کو 17% سے کم کر کے 14.26% کرنے میں بھی مدد ملی ہے جب کہ کراچی میں UFG کافی عرصے کے بعد 13% سے 9% تک گر گئی ہے۔ادارہ گیس کی چوری کے خلاف اپنی جنگ میں پوری طرح پر عزم ہے۔

اور ایسے مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں لاتا رہے گا جنہوں نے نہ صرف سوئی سدرن کو مالیاتی طور پر نقصان پہنچایا ہے بلکہ تیزی سے ختم ہونے والے گیس کے ذخائر کو بھی بری طرح سے متاثر کیا ہے۔