|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2023

کوئٹہ : خضدار کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو خضدارکے علاقے کٹھان ایریا میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائنگ کے تبادلے میں 2حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔

حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہوا۔ سی ٹی دی نے نعشوںکو قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔