|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2023

دالبندین: دالبندین میں لیویز فورس نے کاروائی کر تے ہوئے بھاری مقدار میں چینی بر آمد کر کے گودام کو سیل کردیا ۔

لیویز حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر چاغی طفیل بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جان بلوچ کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے .۔

اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جان بلوچ کی سربراہی میں لیویز فورس نے رات گئے کاروائی کرکے دالبندین داؤد آباد گودام سے 514 تھیلے چینی بر آمد کر کے قبضے میں لیکر گودام کو سیل کردیا ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی عابد شیرزئی پولیس نفری کے ہمراہ موجودتھے اسسٹنٹ کمشنردالبندین محمد جان بلوچ نے کہا کہ اسمگلنگ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیا جائیگا ۔

اسمگلنگ اور زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹیں گے مزید کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا ۔واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جان بلوچ نے پہلے بھی بڑی تعداد میں تھیلہ چینی اور کھاد اپنے قبضے میں لئے تھے اس وقت ملک میں چینی کا بحران ہے۔