|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2023

کوئٹہ: ضلع کیچ میں پو لیس کی کاروائی مندمیں بینک ڈکیتی میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2کارندے گرفتار 3لاکھ روپے بر آمد کر لئے گئے ۔

ترجمان کیچ پو لیس کے مطابق 23اگست 2023کو نجی بینک سے دو مسلح ڈکیٹ ایک کروڑ چھتیس لاکھ چھپن ہزار دوسو اکاسی روپے لیکر فرار ہو گئے تھے ۔

پو لیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر نے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع جبکہ کیچ پو لیس نے ایک کاروائی کے دوران بینک ڈکیتی میں ملوث کالعدم تنظیم بی ایل ایف سے تعلق رکھنے والے 2افراد جان محمد اورنعیم کو گرفتار کر لیا جبکہ گروہ کے سرغنہ امیر بخش عرف ملا فراز اور کماش جوک کی گرفتار ی کے لئے چھاپے جا ری ہیں۔