|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2023

بولان:  پرنس آغا عمر جان احمدزئی کی سربراہی میں قبائلی عمائدین کا وفدکچھی میں جاری لہڑی اور ابڑو قبائل کے مابین زمینی تنازعہ کے حوالے سے سردارزادہ جاوید عزیز لہڑی، سردار عبداللہ خان ابڑو سے الگ الگ ملاقات۔

پرنس آغا عمر جان احمدزئی کے کے ہمراہ سید علی محمد شاہ، آغا عزیز احمدزئی، سردار نور احمد بنگلزئی، سردار علی احمد پرکانی، سردار شاہ زمان علیزئی، سردارزادہ شاہ خالد لانگو، حاجی میر مولا داد راہیجہ، حاجی میر جعفر خان کرد، میر ولی محمد قلندرانی، میر ضیا جان سمالانی، میر غلام نبی مری، حافظ اللہ بخش بنگلزئی، شیخ حمزہ مینگل سمیت دیگر معتبرین موجود تھے۔ کچھی غازی شہر میں سردارزادہ جاوید عزیز لہڑی نے پرنس آغا عمر جان احمدزئی سمیت معزز مہمانوں کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

 اور کہا کہ لہڑی قبائل بلوچی روایات کے امین و پابند رہے ہیں، قبائلی حوالے سے صلاح ومشورہ کے بعد اپنا موقف دیں گے۔

دریں اثناء پرنس آغا عمر جان احمدزئی کا وفدکے ہمراہ منگر ابڑو کچھی میں سردار عبداللہ خان ابڑو سے ملاقات کیا۔ سردار عبداللہ خان ابڑو نے جاموٹ قبائل کے حوالے سے اپنا موقف پیش کیا اور قبائلی طور پر مسئلے کے حل کیلئے ثالثین مقرر کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ اس دوران پرنس آغا عمر جان احمدزئی نے دونوں قبائل کو پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی و قبائلی طور پر ہم سب بھائی بھائی ہیں۔

تنازعات کو خیراسلوبی سے حل کرکے علاقے کے امن کو بحال کرکے بھائی چارگی کو فروغ دینا ہوگا۔ آخر میں پرنس آغا عمر جان احمدزئی سمیت وفد نے دونوں قبائل کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قبائلی عمائدین کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔