|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2023

ٍکوئٹ: ایم ڈی کیٹ متاثرہ طلباء کے جواد سالار، عادل خان و دیگر کی قیادت میں ٹیسٹ میں بے قاعدگیوں، امتحان کے طریقہ کار ، آئوٹ آف کورس پیپر بنانے کے خلاف جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاْ۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران طلباء و طالبات کو پریشان کرکے جان بوجھ کر ایسا پیپر بنایا گیا تھا۔

کہ جس میں آئوٹ آف کورس سوالات شامل کئے گئے ہیں جو سلیبس دیا گیا ۔اس کے بر عکس پیپر بنایا گیا تھا طلباء کو جان بوجھ کر ان کے حق سے محروم رکھنے کی گہری سازش تھی ۔

ٹیسٹ میں بہت ساری غلطی بھی تھی جوکہ ان کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے ہم ٹیسٹ کو مسترد کرتے ہیں مطالبہ کرتے ہیں ٹیسٹ کینسل کرکے دوبارہ لیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم اپنے جائز حق کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔.

ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ پیپر آؤٹ ہوکر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے بھی سوالات جنم لے رہے ہیں جس سے ٹیسٹ میں شامل طلباء کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور انہیں ان کے حق سے جان بوجھ کر محروم رکھا جارہا ہے۔

ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم ڈی کیٹ کا لیا جانے والا ٹیسٹ منسوخ کرکے دوبارہ شفاف طریقے سے ٹیسٹ لیا جائے ۔

بصورت دیگر ہم اپنے آئندہ کا لائحہ طے کرکے شدید احتجاج اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔