|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2023

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا ہے ۔

کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی آبیاری کے لئے شہادتیں، کوڑے، زندان کی صعوبتیں برداشت کرکے لازوال تاریخ رقم کی ہے ، جمہوری نظام ہی ملک میں شہری و سیاسی حقوق کی پاسداری اور مساوی معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنا سکتا ہے ۔

یہ بات انہوں نے یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی پختہ جمہوریت پر یقین رکھنے میں ملک کے تمام پارٹیوں میں ایک ممتاز حیثیت اور مقام رکھتی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی آبیاری کے لئے بھٹو خاندان سمیت ہزاروں جیالوں نے شہادتیں، کوڑے، زندان کی صعوبتیں برداشت کرکے جمہوریت کی بحالی کیلئے لازوال تاریخ رقم کی اس پر دورائے نہیں کہ مضبوط جمہوریت اور مضبوط پاکستان لازم وملزوم ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بحالی کیلئے بہت زیادہ مشکلات دیکھیں۔

لیکن کھبی بھی ریڈ لائن کو کراس نہیں کیاپاکستان جیسے ایک کثیرالقومی و کثیرالثقافتی معاشرے میں وفاقی طرز جمہوریت ہی واحد قابل عمل نظام حکومت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام ہی ملک میں شہری و سیاسی حقوق کی پاسداری اور مساوی معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنا سکتا ہے ملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت جمہوریت ہے آئین پر من وعن عملدرآمد اور پارلیمان کے احترام کو مقدم رکھے۔

بغیر پاکستان نہیں غیر جمہوری قوتیں مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہم عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر جمہوریت کی بحالی کے لئے شہید ہونے والے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔