|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2023

کوئٹہ; بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے بلوچی زبان کے عظیم شاعر ، ادیب ،بلوچی زبان کی ترقی و ترویج میں کلیدی کردار ادا کرنے والے قاضی مبارک کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ مرحوم شاعری کی دنیا میں ایک الگ پہچان کے مالک تھے ۔

مرحوم قاضی مبارک کی شاعری ، بلوچی ادب ، زبان و بلوچ قومی تحریک میں صدیوں تک یاد رکھی جائے گی مرحوم کی کوششوں ، قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

نصف صدی تک مرحوم نے اپنے شاعری سے بلوچی ادب کو متاثر کیا آج ان کی وفات سے جو خلاء بلوچی ادب و شاعری کی دنیا میں پیدا ہوا اسے پر کرنا ممکن نہیں انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔