|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2023

کوئٹہ؛ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امان اللہ خان کاکڑ چیئرمین ایگزیکٹوو کمیٹی قاسم علی گاجزئی ممبران بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور ایوب ترین نے جاری ایک بیان میں نگران حکومت کی جانب سے پٹرول ڈیزل کے بڑھتے ہوئے قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کو یہ مینڈیٹ نہیں کہ وہ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھائے اس وقت عوام شدید ترین مہنگائی کا شکار ہے ۔

بیان میں کہا کہ نگران حکومت نے آتے ہی ملک میں بجلی پٹرول ڈیزل کے قیمتیں بڑھا کر عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

آج عام عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان حال ہے ملک شدید ترین معاشی بحران کا شکار ہے ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل ملک میں فوری طور پر صاف و شفاف انتخابات ہیں بیان میں کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کا ذریعہ معاش باڈر ٹریڈ ہے بارڈر کی بندش سے عوام شدید ترین معاشی مسائل کا شکار ہیں ۔

بیان میں کہا کہ نگران حکومت کے آنے کے بعد عوام کے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

اور آج مملکت پاکستان کے عوام آئی ایم ایف کے پالسیوں کے وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ملک میں مہنگائی بیروز گار ی لاقانونیت بیڈ گورننس اپنے عروج پر ہے عوام سول سوسائٹی وکلاء پر لازم ہے کہ وہ مہنگائی کرپشن بیڈ گورننس کیلئے جدوجہد کریں بلوچستان بار کونسل مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہے۔