|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2023

اسلام آباد: نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا گیٹ وے ہے، بلوچستان میں ترقی سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا بیرونی سرمایہ کاری کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے معاشی حالات سنبھل نہیں رہے، بلوچستان کی مثبت تصویر کو دنیا میں اجاگر کرنا ہو گا۔

ملک میں پہلی بار ملکی مافیا پر ہاتھ ڈالا گیا ہے، پاکستان میں بلیک مارکیٹ بڑھتی جا رہی تھی جس کا نقصان معیشت کو ہو رہا تھا، مافیاز کو خبردار کرتا ہوں کہ اب بس ہو گئی ہے اب اس ملک نے ا گے جانا ہے، پاکستان کی تمام سیاسی طاقتیں ایک پیج پر ہیں، ہمارے پاس 3 ماہ یا جتنا بھی وقت ہے ملکی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام ا باد میں میٹ دی پریس کے دوران کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ نے ہمیں ٹاسک دئیے ہیں جن پر کام کر رہے ہیں،ہم نگران حکومت پہلی مرتبہ ایک بڑیمقاصدلئیبیٹھے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے معاشی حالات سنبھل نہیں رہے، ملک میں پہلی بار ملکی مافیا پر ہاتھ ڈالا گیا ہے، پاکستان میں بلیک مارکیٹ بڑھتی جا رہی تھی جس کا نقصان معیشت کو ہو رہا تھا، مافیاز کو خبردار کرتا ہوں کہ اب بس ہو گئی ہے۔

اب اس ملک نے ا گے جانا ہے، پاکستان کی تمام سیاسی طاقتیں ایک پیج پر ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے رکاوٹوں کو دور کریں،خواتین کے پولیس اسٹیشن، صحت، تعلیم کے شعبے پر کام کر رہے ہیں، ہمارے پاس 3 ماہ یا جتنا بھی وقت ہے ملکی ترقی کے لیے کام کریں گے، بلوچستان میں سیاحت کے لیے کام کر رہے ہیں،بلوچستان میں لاء￿ اینڈ ا ڈر کی صورتحال کی بہتری کے لیے بھی کام کر رہے ہیں، بلوچستان میں جو اکا دکا واقعات ہو رہے ہیں وہ بھی ختم ہو جائیں گے، ہمیں بلوچستان کی مثبت تصویر کو دنیا میں اجاگر کرنا ہو گا، بلوچستان پاکستان کی ترقی کا گیٹ وے ہے، بلوچستان میں ترقی سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا ۔

بلکہ بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، صوبائی نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا اسلام ا باد پریس کلب کے لیے 1 ملین فنڈ کا اعلان کہا کہ یہ ہمارا اپنا پریس کلب ہے۔