|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2023

دالبندین: نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہاگیاہے بلوچستان میں بارڈری کاروبار کواسمگلنگ کے نام پر بندکرنے کی ریاستی سازش بلوچ کش پالیسیوں کا تسلسل ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
اور اس سازش کے خلاف نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر 17ستمبر بروز اتوار دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ۔.

دالبندین کے باشعور عوام سے بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں آکر بارڈرزکی بندش کے خلاف احتجاج میں شرکت کرکے ریاستی حکمرانوں کو پیغام دیں۔

کہ بلوچستان کے لوگ اس کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے بیان میں مزیدکہاگیاکہ قیام پاکستان سے پہلے بلوچ قوم کاروبار ہمسایہ ممالک سے ایرانی وافغانستان کے سرحدوں سے کرتے چلے آرہے ہیں بلوچ وپشتون قوم کا گزربسر ان ہی بارڈری کاروبار سے ہوتارہاہے بلوچستان کونہ تو وفاقی حکومتوں نے زرعی حوالے سے کوئی ترقی دی نہ ہی یہاں کوئی فیکٹری یاکارخانے بنائے۔.

اور نہ ہی بلوچستان سے نکالے جانے والے وسائل سے یہاں کے مقامی آبادی کو کوئی خاطر خواہ ملازمتیں ملی ہیں جس سے یہاں کے لوگوں کو روزگار کے موقع مل جاتے نیشنل پارٹی بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ ہونے والے اس ظلم وناانصافی پرکبھی بھی خاموشی اختیار نہیں کرے گی اور اس سازش کے خلاف بھرپور انداز میں احتجاجی تحریک چلائے گی۔