|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2023

پنجگور ; بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر نذیر احمد بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں ایک بار پھر بند امنی نے سر اٹھایا ہے پولیس اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منیشات کے خلاف کارروائی منشیات کی بڑی تعداد میں ضبطگی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔

جو ایک بہترین عمل ہے لیکن افسوس ہے کہ اس برآمدگی کی مقدار زیادہ تھے انہیں کم شو کرنا ان کی آپس میں بندر بانٹ ضلعی انتظامیہ و یہاں کے سادہ لوح عوام کی احساسات و انکے اعتبار پر سوالیہ نشاں ہے جنہیں برآمد کرکے آپس میں بندر بانٹ کرکے پھر انہیں پنجگور بازار میں فروخت کرنا سمجھ سے بالاتر ہے یعنی پھر انہیں عوام میں فروخت کرنے کو کیا کہا جائے انہوں نے کہا ہے کہ اداروں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام مایوسی کے شکار ہیں بارڈر یہاں کے عوام کی زندگی و موت کا سوال ہے۔

اس کی بندش پر حالات کسی کے حق میں نہیں ہوسکتے ہیں پنجگور میں بارڈر بندیش کے اثرات نے شروع کردیا ہے ایک ہی دن میں نیم درجن چوری ڈکیتی کی واردات رونما ہونے سے ہوئی ہے مزید بندیش سے کیا ہوسکتا ہے سوچنا چاہئے آگر بارڈر مزید بند رہی تو پھر پیدا کردہ چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے کوئی شریف شہری محفوظ نہیں رہے گی انہوں نے کہا ہے کہ جس نے بارڈر بندیش کا منصوبہ بنایا ہے وہ اس ملک کے حق میں نہیں ہے بلوچستان کے عوام کو اداروں نے دیا کیا ہے نہ کوئی روزگار پالیسی نہ کوئی فیکٹری نہ دیگر ذرائع آگر اس طرح کا مزدور کش پالیسی جاری رہی ۔

بلوچستان کو کالونی نظر سے دیکھا گیا تو حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اس کی بھرپور انداز میں مزمت کرتی ہے اور اس عمل کے خلاف تمام سیاسی جمہوری احتجاج کا حق محفوظ رکھ کر احتجاج کا دائرہ کار اپنائیں گے انہوں نے کہا ہے عوامی مفادات کے حق میں جو ناخوشگوار واقعات بلوچستان میں پیدا ہوے ۔

تو اسکے زمہ دار وفاق ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور میں امن و امان منیشات کے خلاف کریک ڈان کرے ہم انہیں ساتھ دیں گے اور ہم ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گزشتہ روز مکمل برآمد منشیات کی گرفتاری و غائب ہونے کا وضاحت کرے ہمیں حساب وکتاب پر احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کا مرکزی جنرل سیکرٹری واجہ جہانزیب بلوچ پنجگور پہنچ چکے ہیں مزید بلوچستان کے معاشی نظام پر پابندیاں منیشات کے روک تھام امن و امان کی مخدوش صورتحال پر پارٹی کی پالیسی بنائیں گے عوام کی حق زنی پر کبھی خاموش نہیں بیٹھیں گے