|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2023

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی۔

جسکے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل سعید احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی پولیس کررہی ہے ۔