|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2023

کوئٹہ: وفاقی وزارت توانائی(پاور ڈویڑن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہفتے کے روز بھی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی ٹیمیں صوبہ کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل رہیں ۔

کاروائی کے دوران لورلائی اور مسلم باغ میں 12انڈسٹریل ٹرانسفارمرز بلوں کی عدم ادائیگی پر اتار دیئے جن میں سے 8ٹرانسفارمر 54لاکھ روپے بھی وصول کیئے گئے اسکے علاوہ گھریلو کمرشل صارفین سے بھی بلوں کی مد میں بھی 35لاکھ روپے وصول کیئے گئے۔

لورلائی سرکل کے علاقوں میں 14بجلی چوروں کیخلاف قانونی کاروائی کے لیئے بھی درخواست دائر کر دی گئی جبکہ 2بجلی چور گرفتار بھی کئے گئے۔ کوئٹہ میں بھی کاروائی کے دوران 4غیر قانونی جبکہ 8زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اتار دئے گئے اور نادہندگان سے 65لاکھ روپے بھی وصول کیئے گئے ۔

جان محمد روڈ،لیاقت بازار سریاب روڈ ،بروری روڈا،مغربی بائی پاس،مشرقی بائی پاس ،نواکلی کے علاقوں سے 107نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔پشین میں کاروائی کے دوران 5نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اتار دیئے گئے جبکہ 116ندہندگان کے کنکشنز بھی منقطع کیئے گئے اس دوران نادہندگان سے 11لاکھ روپے جبکہ بجلی چوروں سے جرمانہ کی مد میں بھی 4لاکھ 90ہزار بھی وصول کیئے گئے۔

اور 7بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کئے گئے۔خضدار،مستونگ میں نادہندگان کے9 ٹرانسفارمر ز بلوں کی عدم ادائیگی پر اتار دیئے گئے جبکہ گھریلو اور کمرشل کے 45کنکشنز بھی منقطع کیئے گئے۔ اسی طرح سبی میں بھی 4ٹرانسفارمرز اتار دیئے گئے جبکہ نادہندگان سے 3لاکھ 70ہزار روپے بھی وصول کئے گئے۔

مکران میں کاروائی کے دوران 55کنکشنز منقطع جبکہ نادہندگان سے بلوں کی مد میں بھی 3لاکھ روپے وصول کیئے گئے۔واضح رہے کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم صوبہ کے مختلف آپریشن سرکلز میں بلاتفریق جاری ہے۔

اور اس مہم کے دوران کیسکوکی ٹیمیں بجلی کے غیر قانونی استعمال کرنے والے بجلی چوروں کے خلاف الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ لہٰذاکیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے وہ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے گریز کریں اور رضاکارانہ طورپر اپنے ڈائریکٹ کنڈے اور خود ساختہ برقی کنکشنز فوری طور پر ہٹادیں بصورت دیگر اْن کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس تھانوں میں مقدمات درج کئے جائیں گے۔