|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2023

کوئٹہ؛ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن وحید شریف عمرانی نے اسپنی روڈ سی پیک چوک پر غیر قانونی اور دونمبر جعلی رکشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 05غیر قانونی رکشے بند جبکہ کاغذات نہ رکھنے، کم عمر اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس رکشہ چلانے پر 24 ڈرائیوروں کو موقع پر چالان بھی کیا۔

اس کارروائی سپرٹنڈنٹ آر ٹی اے حمید اللہ محمد حسنی آر ٹی اے کوئٹہ عملے اورٹریفک پولیس بھی موجود تھی۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ وحید شریف عمرانی نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں غیر قانونی اور دونمبر رکشوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر اچانک کارروائی کی جارہی ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل اور رش میں کمی اور غیر قانونی رکشوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لییچھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں غیرقانونی رکشوں کو ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولیس کی مدد سے نشاندہی اور پکڑے جارہے ہیں۔جس سے شہر میں غیر قانونی اور دو نمبر رکشے نواحی علاقوں میں چل رہے ہیں اس سلسلے میں پولیس کی مدد سے مختلف نواحی علاقوں میں بھی چھاپے مارے جائیں گے۔

انہوں نے رکشہ ڈرائیوروں کو سختی ہدایت کی کہ وہ رکشے کے اصل کاغذات،پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں تاکہ دوران چیکنگ عملے کو پیش کیا جاسکے اس کے علاؤہ اپنے کاغذات،پرمٹ اور لائسنس کا فیس کی جلد از جلد جمع کریں۔انہوں نے کہاکہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن اورایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ کی خصوصی ہدایت پرغیر قانونی اور دونمبر رکشوں کے تدارک کے لیے تمام پرمٹوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

تاکہ غیر قانونی اور دونمبر رکشوں کے خلاف کارروائی مزید موثر ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ رکشہ ڈرائیور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی پر رکشہ بند اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،

انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں غیر قانونی اور دونمبر رکشوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے آئندہ بھی اسی طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔