|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2023

ژوب : ژوب میں ضلعی انتظامیہ نے شکار پارٹیوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 37نایاب پرندے بر آمد کر کے کیمپس پرندوں کے شکار کیلئے لگائے گئے جال اکھاڑ دئے ۔

ہفتہ کو اسسٹنٹ کمشنر ژوب نے محکمہ وائلڈ لائف ، کیو آر ایف لیویز فورس ژوب کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ کے مختلف مقامات پر لگائے گئے کیمپس ، نایاب پرندوں کے شکار کیلئے لگائے گئے جال اکھاڑ کر شکار پارٹیوں سے مختلف سامان اور 37 نایاب پرندے کونج بھی برآمد کر کے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ژوب ظہیر احمد زہری نے لیویز ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ژوب کی جانب سے ژوب کی حدود میں ہر قسم کی شکار پر مکمل پابندی عائد ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نایاب پرندوں کے شکار کے روک تھام کیلئے آگے بھی اس طرح کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔اس موقع پر کاروائی میں برآمد ہونے والے نایاب پرندے کونج ، اور ضبط کیا گیا سامان مزید قانونی کاروائی کیلئے محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کے حوالے کئے گئے۔