|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2023

پنجگور: پنجگور کے سیاسی و سماجی شخصیت مسلم لیگ (ن) مکران ڈویژن کے صدر اشرف ساگر بلوچ ضلعی آرگنائزر محمد صدیق ڈپٹی آرگنائزر عمران عطاء سینئر رہنما یاسر علی حسیب جاوید صدیق ساسولی نے اپنے مشترکہ بیان میں بارڈر بندش کو بلوچستان کے عوام کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا

کہ بلوچستان میں ایک واحد ذریعہ روزگار یہی بارڈر پر چھوٹا کاروبار ہے

اگر اس سے یہاں کے لوگوں کو محروم رکھا گیا تو نا صرف مکران ڈویژن بلکہ بلوچستان بھر میں حالات کنٹرول سے باہر ہوجائینگے رہنماوں نے بارڈر بندش کیخلاف بارڈر بچاو تحریک کی جانب سے 18 ستمبر بروز پیر کو احتجاجی ریلی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پنجگور کے غیور عوام سے شرکت کی اپیل کی۔